• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈمنٹن کھلاڑی مراد علی کے ساتھ سٹیڈیم سکیورٹی سٹاف کی بدتمیزی کی مذمت

پشاور (جنگ نیوز)ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن پشاور کے صدر اسد غفار نے چند روز قبل پاکستان کے نمبرون بیڈمنٹن کھلاڑی مراد علی کے ساتھ قیوم سٹیڈیم کے سکیورٹی سٹاف کی بدتمیزی اور گاڑی پارک نہ کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی پشاور کے سپوت ہیں جو خیبر پختونخوا کے لئے لاتعداد میڈلز جیت چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ سکیورٹی سٹاف کا کام کھلاڑیوں کو تحفظ دینا ہے ان کی بے عزتی کرنا نہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کو قانو ن کے مطابق سزا دی جائےتاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کرکے کھلاڑیوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔
تازہ ترین