• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی۔

نیمل خاور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں نیمل خاور نے اپنا چہرہ ایموجی سے چُھپایا ہوا ہے۔

نیمل خاور نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپنا قومی فریضہ سرانجام دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 1.8ملین فالوورز رکھنے والی نیمل خاور کی فین فالوونگ اداکاری چھوڑنے کے بعد بھی برقرار ہے جبکہ ان کے مداحوں میں دن بہ دن اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے۔

نیمل خاور اپنی، بیٹے مصطفیٰ عباسی اور شوہر حمزہ علی عباسی کی تصویریں بھی اکثر اوقات اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ نیمل خاور سے قبل پاکستان شوبز کے کئی فنکار ویکسین لگواچکے ہیں جن میں ایاز سمو، عدنان صدیقی، احمد علی بٹ، حرا مانی، بشریٰ انصاری، ارمینا خان، عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین