• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے لائنز کی مرمت کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں، سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا گھوٹکی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹرین حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ لوکوموٹو کی دیکھ بھال اور ریلوے لائنز کی مرمت کے لیے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج گھوٹکی کے نزدیک ٹرین حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، موجودہ حکومت نے ریلوے کے بجٹ میں 60 سے 65 فیصد کٹ لگایا ہے، جب آپ ترقی بجٹ اور فنڈز نہیں دیں گے تو ا س طرح کےمسائل سامنے آئیں گے۔

سعد رفیق نے کہا ہے کہ گھوٹکی والے علاقے میں ریلوے ٹریک کمزور ہے، اس ٹریک کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت ہے مگر فنڈز نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے ریلوے کا شعبہ ایف جی آئی آر اس کی تحقیقات کرے گا، امید ہے حقائق سامنے لائے جائیں گے چھپائے نہیں جائیں گے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ماضی میں ٹرین کی تین بوگیاں جلی تھیں تو مسافروں پر ذمہ داری ڈالی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید