کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر حادثات اور اس میں انسانی جانوں کے ضیاع سے متعلق سید نذیر آغا ایڈووکیٹ کی جانب سے کی جانب سے دائر آئینی درخواست کی سماعت آج کریں گے ۔ سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے اپنے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چمن ، کوئٹہ ، کراچی شاہراہ پر سڑک حادثات میں اب تک 8ہزار سے زائد افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اس لئے عدالت حکومت کے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کریں کہ مذکورہ شاہراہ کو دو رویہ بنانے کے لئے فوری طورپر کام شروع کیا جائے اور مذکورہ شاہراہ جن اضلاع میں سے گزرتی ہے وہاں کے سیشن ججز سے حادثات میں فوت ہونے والے افراد کے اعداد و شمار طلب کئے جائیں ۔