• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی اور لیجنڈ کہہ دیا

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر ان سے معافی مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دے دیا۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر آپ کے الفاظ میری فیملی کیلئے انتہائی سخت تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ میں کسی سے بھی جھگڑا کرنا نہیں چاہتی تھی ، لیکن بات جب میرے گھر والوں پر آگئی تو میں نے جواب دینا مناسب سمجھا۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے الفاظ دہراتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ان الفاظ نے مجھے اشتعال دلایا۔

ٹک ٹاکر نے لکھا کہ بے شک ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا چاہئے لیکن بڑوں کو بھی چھوٹوں کو شفقت سے سمجھانا چاہیے۔

انہوں نے بشریٰ انصاری کیلئے لکھا کہ آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں ہزار مرتبہ معذرت کرلیتی سب کے سامنے کیونکہ میں کسی کی بھی دل آزاری کرنے کا نہیں سوچ سکتی۔

آخر میں جنت مرزا نے لکھا کہ آپ پاکستان کی لیجنڈ ہیں، لیکن آپ کو معاملے کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

تازہ ترین