• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ملازمین و اہل خانہ کی ویکسی نیشن سے متعلق اہم فیصلہ


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی ملازمین اور اُن کے اہل خانہ کی ویکسی نیشن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے وفاقی ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی فوری کورونا ویکسی نیشن کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

این سی او سی نے وفاقی سیکریٹریز کو سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کی ذمے داری سونپ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سیکریٹریز متعلقہ وزارتوں کے ملازمین و اہل خانہ کی ویکسی نیشن کے ذمے دار ہوں گے۔

این سی او سی حکام کےمطابق وفاقی ملازمین خود اور اہل خانہ کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ وزارت میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹریز این سی او سی کو ملازمین کی ویکسی نیشن کی تفصیلات سے متعلق آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین