• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لاہور میں کورونا کیسزکی شرح 1فیصد


اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری طرف کراچی میں کورونامثبت کیسوں کی شرح تقریباً 11فیصد اور حیدرآباد میں 5 فیصد رہی۔

دو روز کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں مزید کمی سامنے آئی ہے، مثبت کیسوں کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 2 فیصد اور لاہور میں ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔

24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 3 فیصد رہی، گزشتہ روز کورونا کے 46 ہزار 882 ٹیسٹ کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 1383 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 53 افراد انتقال کرگئے۔

تازہ ترین