• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے: ڈاکٹر کا بیان

بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کے ڈاکٹر نے اداکار کی طبیعت میں بہتری کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کے ڈاکٹر جلیل پارکر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اداکار کی طبیعت میں پہلے سے کافی بہتری آئی ہے۔

ڈاکٹر جلیل پارکر نے کہا کہ ’دلیپ کمار کو اب سانس لینے میں دشواری بھی نہیں ہورہی  لیکن احتیاط کےطور پر ابھی بھی اداکار کو آکسیجن سپورٹ دی جارہی ہے۔‘

خیال رہے کہ سینئر اداکار دلیپ کمار کو اتوار کی صبح سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1944 میں فلم ’جوار بھاٹا‘سے کیا مگر فلم انڈسٹری میں اپنی اصل پہچان 1960میں تاریخی فلم ’مغلِ اعظم‘ میں شہزادہ سلیم کا کردار ادا کرکے بنائی۔

تازہ ترین