• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی میں دوستی بڑھنے لگی

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور افغان کرکٹر راشد خان میں دوستی پروان چڑھنے لگی ہے۔

راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

حال ہی میں راشد خان نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے ہمراہ ایک سیلفی شیئر کی اور دونوں بولرز کو ’اسپیڈ گنز‘ قرار دیا۔

راشد خان نے ابوظہبی کے ساحل پر شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں افغان کرکٹر نے ان کے لیے دل والے ایموجی بنا کر اپنی بہترین دوستی کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے بھی راشد خان کی انسٹاگرام  اسٹوریز کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے ٹورنامنٹ آج سے ایک مرتبہ پھر شروع ہوگا۔

لیگ کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے۔یہ میچ ابوظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین