• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرشیخ کی رہائی کیخلاف نظر ثانی اپیل پر سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس کےمرکزی ملزم احمد عمرشیخ کی رہائی کیخلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 14 روزکی مہلت دے دی۔

سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس کےمرکزی ملزم احمد عمرشیخ کی رہائی کیخلاف دائر وفاق اور سندھ حکومت کی اپیل پرسماعت ہوئی، جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی۔

پراسیکوٹرجنرل سندھ نےاستدعا کی کہ کیس میں اضافی دستاویزت جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے، پیشہ وارانہ مصروفیات کےباعث اضافی وجوہات پیش نہیں کر سکا۔

عدالت نےپراسیکوٹر جنرل سندھ کی استدعا منظورکرتےہوئے 14 روزکی مہلت دے دی۔

جسٹس طارق مسعود نےریمارکس دیےنظر ثانی کیس ہےزیادہ مہلت نہیں دی جاسکتی، جس کے بعد کیس کی سماعت دوہفتوں کیلئےملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین