• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: عدالت میں گواہوں کا عزیر بلوچ کو شناخت کرنے سے انکار، مزید گواہان طلب

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پراسیکیوشن کے تمام گواہوں نے عزیر بلوچ کو شناخت کرنے سے انکار کردیا۔ 

کراچی اے ٹی سی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف 10 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ 

سخت حفاظتی انتظامات میں عذیر بلوچ کو عدالت لایا گیا اور جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ 

سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے سات گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ 

پراسیکیوشن کے تمام گواہوں نے عزیر بلوچ کو شناخت کرنے سے انکار کیا۔ 

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیسز کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی۔ 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف قتل، دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات ہیں جبکہ ان پر یہ مقدمات کلاکوٹ اور نیپئر تھانے میں درج ہیں۔

تازہ ترین