• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے ایکسپورٹ گروتھ ریٹ بڑھایا، تحریک انصاف نے دوبارہ گرادیا، سلیم مانڈوی والا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی حکومت میں ایکسپورٹ گروتھ ریٹ بڑھایا تھا، تحریک انصاف نے دوبارہ گرادیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیکس محصولات دو سال میں نہیں بڑھ سکے، جبکہ ساڑھے سات سو بلین کے اضافی ٹیکس لگائے جاچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ ٹیکسز آرڈیننس کے ذریعے لگائے جارہے ہیں، محصولات اس وقت 2013 سے بھی کم ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ 2020 اور 2021 میں جی ڈی پی بری طرح گرا ہے، خدشہ ہے 90 فیصد تک جی ڈی پی گر جائے گا۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں ایکسپورٹ گروتھ ریٹ بڑھایا تھا، تحریک انصاف نے دوبارہ گروتھ ریٹ گرا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ نہیں جانتے ایکسپورٹ کیسے بڑھانی ہے، سرکلر ڈیٹ دو سال میں دگنا ہو گیا ہے، اب 20 کھرب 30 ارب کا سرکلر ڈیٹ ہو گیا، وہ کون ادا کرے گا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ کورونا میں ریلیف پیکجز کی تفصیلات آج تک سامنے نہیں آئیں، ملک میں ویکسی نیشن نہیں ہورہی، تمام امداد کہاں جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ٹیکس محصولات دگنے ہوگئے تھے، ہم نے تنخواہیں بڑھائی تھیں، ایکسپورٹ 24 بلین تک لے گئے تھے۔

تازہ ترین