• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے خود کو کترینہ کیف کی بھی ماں کہہ دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ حرا مانی نے اپنا موازنہ بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سے کرنے والے فالوورکو چُلبلا جواب دے ڈالا۔حرا کی تصویر پرتبصرہ کرنے والےمداح کو اس بات پر حیرت تھی کہ یہ حرا مانی کی ہے یابھارتی اداکارہ کی۔ملک وسیم نامی اس صارف نے حیرت کے اظہار کرتے ایموجی کے ساتھ لکھا ” یہ حرا مانی ہے یا کترینہ ‘؟”۔یہ بات تو ظاہر ہے کہ ایسے تبصرے سے صارف کا مقصد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی توجہ حاصل کرنا تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہے لیکن حرا کا جواب ان کا اپنی ذات پراعتماد ظاہرکرتا ہے کیونکہ وہ واقعی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔صارف کو جواب دینے والی حرا نے اپنے مخصوص شگفتہ اندازمیں ایموجیزکے ساتھ لکھا ” بروکترینہ کیف کی بھی ماں، کترینہ کیف کون ہے؟ مجھے کہتے ہیں حرا مانی ”۔ویسے حرا کی ایک پرانی پوسٹ بتاتی ہے کہ ان کی پسندیدہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور ہیں۔علاوہ ازیں اداکارہ حرا مانی نے بھی وائس ایکٹنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست کر دی ہے۔حرا مانی جو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود سے اور اپنے خاندان سے متعلق نئی پوسٹس مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ ٹک ٹاک پر آ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے واحد اور اصل اکاونٹ کا ہینڈل بھی شیئر کیا ہے۔حرا مانی نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

دل لگی سے مزید