• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:پولیس،رینجرز کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ڈکیت گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت ملزم عقیل احمد عرف کسوڑا کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

اپریل 2021 میں دوران ڈکیتی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں ایک شخص سے موبائل فون اور نقدی چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی متعدد بار جیل جاچکا ہے اور عادی ڈکیت ہے۔

ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کو چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین