تربیلا ڈیم میں مٹی آجانے سے بجلی کی پیداوار بند ہوگئی، مشینری کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق تربیلا سے ہی 4 ہزار میگاواٹ سے زائد پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔
ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہوگیا ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانی لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔
اس موقع پر حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا سے بجلی کی پیدوار میں وقت لگے گا۔
لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کے ساتھ لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش ہے، گنجان آبادیوں میں بجلی کی بندش کا زیادہ سامنا ہے۔
لیسکو میں بجلی کی طلب 5 ہزارمیگا واٹ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ بجلی کی سپلائی چار ہزار میگاواٹ کے قریب ہے، شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیاہے ۔