• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے ملک میں بجلی کی بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے ملک بھر میں بہت زیادہ اضافی بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا اور تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو آئندہ جمعہ کو طلب کر لیا

نیپرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین شدید گرمی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔

کے۔الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی پابند ہیں۔

نیپرا نے کے۔الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کو آئندہ جمعہ کو طلب کر لیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا اتھارٹی کا سخت نوٹس لیا گیا ہے۔ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے۔الیکٹرک سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وضاحت طلب کر لی۔

 اتھارٹی نے تمام ڈسکوز بشمول کے۔الیکٹرک کے سربراہان کو جمعہ کو طلب کر لیا۔ تمام ڈسکوز کے سربراہان نیپرا اتھارٹی کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات اور ان کے سدباب سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین