• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کیفے کھولنے پر غور کرلیا ہے۔

گزشتہ روز شنیرا نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ اُن کی بیٹی عائلہ نان میں آسٹریلوی بسکٹ لپیٹ کر کھاتی ہیں۔

شنیرا کے اس ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے عُمر نامی صارف نے پوچھا کہ ’اس کے بعد آپ کیا لائیں گی؟ ویجیمائٹ پراٹھا؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ ’آپ بہت عقلمند ہیں۔‘

شنیرا نے کہا کہ ’مجھے ابھی ایک کیفے کھولنے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ہماری بیٹی نے ابھی نان میں ایک ٹِم ٹیم (آسٹریلوی چاکلیٹ بسکٹ) لپیٹا اور کھا لیا۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ یہ کھانے کے بعد عائلہ نے کہا یہ اب تک کی سب سے مزیدار چیز تھی اور میرے خیال میں وہ اپنی کثیر الثقافت کو بہت اچھی طرح قبول کررہی ہے۔

شنیرا کے اس ٹوئٹ پر جہاں صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو وہیں وسیم اکرم بھی اس دوڑ میں سب سے آگے رہے۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ لوگوں کو یہ تو بتائیں کہ آخر یہ ٹِم ٹیم ہوتے کیا ہیں۔‘

شنیرا نے شوہر کی تابعداری کرتے ہوئے اپنے اگلے ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’ٹِم ٹیم بسکٹ آسٹریلیا کے مشہور چاکلیٹ بسکٹ ہیں۔‘

تازہ ترین