• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں دہشت گردی کے واقعے میں صحافی مدیحہ سلمان بھی جاں بحق ہوئیں


کینیڈا میں دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے چار افراد میں سے ایک مدیحہ سلمان صحافی بھی تھیں۔

ان کا ایک آرٹیکل سوشل میڈیا میں شیئر کیا جارہا ہے۔

انھوں نے لکھا تھا کہ پاکستان میں آرمی پبلک اسکول جیسے دہشت گردی کے واقعات کا مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ ملک میں بہت سے اسکول قائم کیے جائیں۔

44 سالہ مدیحہ سلمان اور ان کے شوہر سلمان افضال دہشت گردی کے اس واقعے میں جاں بحق ہوئے۔

مدیحہ سلمان نے کینیڈا کے اخبار دا لنک میں ایک آرٹیکل لکھا جس میں ایک جوڑے کا تعارف کروایا تھا۔ یہ جوڑا اے پی ایس کے 141 شہیدوں کے نام پر پاکستان میں 141 اسکول قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹورنٹو میں مقیم ذکی پٹیل اور ان کی اہلیہ سعیدہ نے www.141schools.org  نامی ویب سائٹ قائم کی تھی اور پاکستان میں اسکول بنانے کے لیے دا سٹیزن فاؤنڈیشن نامی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کررہے تھے۔

مدیحہ سلمان نے لکھا تھا کہ تعلیم ہی ذہن میں وہ بصیرت پیدا کرتی ہے جس سے انسان دہشت گردی کے مقابلے میں کھڑا ہوسکتا ہے اور تعلیم ہی سے ہم پاکستان اور دنیا بھر میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

تازہ ترین