• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے دہشتگرد کی عدالت میں حاضری

کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے دہشت گرد  کی جیل سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس عدالت میں حاضری ہوئی۔

ملزم نے عدالت کو ایک لاء فرم کا نام بتایا اور کہا اس کی صرف اس فرم سے بات ہوئی ہے۔

 مقامی عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے مقدمہ کی کارروائی کی نشر و اشاعت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی میڈیا نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والے دہشت گرد 20 سالہ Nathaniel Veltman کی تصویر اور تفصیلات جاری کردیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم اونٹاریو میں ایک فارم کا ملازم تھا، اور چھ ماہ قبل اونٹاریو کے شہر لندن منتقل ہوا تھا۔

ملزم نے کافی عرصے قبل اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا تھا اور کچھ ماہ قبل ہی دوبارہ اکاؤنٹ بنایا تھا۔

نتھینیل پر قتل کے چار اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسے دہشت گردی اور نفرت انگیز جرم کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید