• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار عمران خان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجابی گلوکار عمران خان عرف خان صاحب کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجابی گلوکار عمران خان جو کہ خان صاحب کے نام سے بھی مشہور ہیں کو ان کے تین دوستوں سمیت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے لیے گرفتار کرلیا گیا۔ بھارت میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے اور تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ پولیس کے مطابق گلوکار عمران خان پنجاب کے ضلع کپور تھالا کے علاقے ستنمپورہ میں گزشتہ روز رات کے وقت اپنے دوستوں ہرپریت سنگھ، دلباغ محمد اور اعجاز کے ہمراہ بینڈ باجے کے ساتھ سالگرہ منا رہے تھے۔ جب کہ رات کے وقت کورونا کی وجہ سے کرفیو لگاہوا تھا۔ پولیس نے ان تمام لوگوں کوکورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ستنمپورہ کے ایس ایچ او نے گلوکار اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئی پی سی کے سیکشن 188 اور 51 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین