• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیڈی ایٹرز کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں،ہر میچ فائنل، سرفراز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ میں جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔ ٹیم بہت محنت کررہی ہے۔ کوشش ہے کہ ہر میچ جیتیں اور پلے آف میں جائیں ۔ ٹورنامنٹ جیسے جیسے آگے بڑھے گا، اسکور بڑے ہوتے جائیں گے۔ رات کے میچ میں ٹاس کا بہت اہم کردار ہوگا۔ جمعرات کو آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس غلطی کی گنجاش نہیں، ہرمیچ فائنل سمجھ کرکھیلنا پڑے گا۔ لڑکوں کا مورال بلند ہے، ابوظبی کی پچز مختلف ہے، وکٹ پر رکیں گے تو اسکور ہوگا۔ تینوں شعبوں میں پرفارم کریں گے تو بات بنے گی، لڑکوں میں ایسا کرنے کی اہلیت ہے۔ ویو رچرڈز ٹیم کو اٹھاکر رکھتے تھے، ان کو مس کررہے ہیں۔(

تازہ ترین