• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورو کپ فٹبال کا آج سے 11 شہروں میں بیک وقت آغاز

کراچی (جنگ نیوز) یورو کپ فٹبال کا آغاز جمعہ گیارہ جون سے گیارہ شہروں میں ہوگا ۔ میچز کے دوران شائقین کی مخصوص تعداد کو اسٹیڈیمز آنے کی اجازت ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں چوبیس ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان ملکوں کو چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا میچ روم میں ترکی اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ فائنل گیارہ جولائی کو ہو گا۔

تازہ ترین