• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اقتصادی سروے کےمطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد 55لاکھ سے بڑھ کر 56لاکھ ،بھینس کی تعداد 4کروڑ 12لاکھ سے بڑھ کر 4کروڑ24لاکھ، بکریوں کی تعداد میں7کروڑ 82لاکھ سے بڑھ کر 8کروڑ3لاکھ ، بھیڑ کی تعداد3کروڑ 12لاکھ سے تین کروڑ16لاکھ ہوگئی ، اونٹوں ، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا ، ایک سال میں ملک میں دودھ کی پیداوار 6کروڑ16لاکھ 90ہزار ٹن سے بڑھ کر 6کروڑ36لاکھ84ہزار ٹن ہو گئی ،گوشت کی پیداوار 47لاکھ8ہزار ٹن سے بڑھ کر 49لاکھ55ہزار ٹن ہو گئی ، مرغی کے گوشت کی پیداوار 16لاکھ57ہزار ٹن سے بڑھ کر 18لاکھ9ہزار ٹن ہو گئی۔

تازہ ترین