• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے لمبی پلکیں رکھنے والی خاتون نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

دنیا کی سب سے لمبی پلکیں رکھنے والی خاتون نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا


کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کی سب سے لمبی پلکیں رکھنے والی خاتون نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی خاتون یو جیانگژیا کے پاس 28جون 2016 سے دنیا کی سب سے لمبی پلکیں رکھنے کا ریکارڈ ہے۔

اُس وقت ان کی پلک 12.4 سینٹی میٹر (4.88انچ) تھیں اور ان کی بائیں آنکھ کے اوپری پپوٹے پر تھی۔ تاہم ان کی پلکیں سالوں تک مسلسل بڑھتی رہیں اور 20 مئی 2021 کو اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نئی لمبی ترین پلک 20.5 سینٹی میٹر (8.0 انچ) ہوگئی ہے۔

جیانگژیا کی تمام ہی پلکیں لمبی ہیں لیکن ان میں سے سب لمبی پلک پھر سے ان کی بائیں آنکھ کے اوپری پپوٹے پر پائی گئی ہے۔

تازہ ترین