• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی7 کانفرنس سائٹ کے قریب جعلی ڈیوائس ملنے پر ہوٹل خالی

لندن (پی اے) کورنوال میں جی سیون کانفرنس کی آفیشل سائٹ کے قریبی علاقے سے جعلی ڈیوائس ملنے کے بعد کورنوال ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ جمعرات کو علی الصباح باہر گرائونڈ سے مشتبہ پیکج ملنے کے بعد تقریباً 100افراد کو فالمستھ ہوٹل اور قریبی عمارتوں سے منتقل کردیا گیا تھا۔ فالمستھ جی سیون کانفرنس کے لئے انٹر نیشنل میڈیا سینٹر کے طور پر میزبانی کررہا ہے۔ اجلاس جمعہ کو کاربس بے میں شروع ہوگا۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعے کی کرمنل انویسٹی گیشن شروع کردی گئی ہے۔ رائل نیوی ایکسپلو سیو آرڈی ننس ڈسپوزل ٹیم نے اس ڈیوائس کو محفوظ قرار دے دیا۔ ڈیون اینڈ کورنوال پولیس نے ٹیوٹ کیا کہ آفیسرز کو مقامی وقت03:15 بی ایس ٹی پر گلف روڈ پر واقع ہوٹل طلب کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ382فٹ (100میٹر) کا محاصرہ ختم کردیا گیا اور ریذیڈنٹس کو عمارتوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر گارڈز آئٹمز کو جمع کرنے اور کرائم سین کو ریموو کرنے تک موجود رہیں گے۔

تازہ ترین