• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹ کی پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری

امریکی سینیٹ نے پہلے مسلم امریکی کی بطور وفاقی جج منظوری دے دی، پاکستانی نژاد زاہد قریشی ڈسٹرکٹ نیوجرسی میں وفاقی جج کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

جج زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلم امریکن وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا، زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی۔

نامزدگی سے پہلے زاہد قریشی مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، زاہد قریشی پہلے ایشیائی امریکی ہیں جو فیڈرل بنچ کا حصہ بنے۔

تازہ ترین