• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : ایک دن میں کوروناکے مزید 91 ہزار کیس رپورٹ

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 91 ہزار کیس جبکہ 3403 اموات رپورٹ ہوئے ہیں ۔

بھارتی ریاست گجرات میں لاک ڈاون میں آج سے نرمی کردی گئی جبکہ رات کا کرفیو برقرار رہے گا ۔

کرناٹکا کے 11 متاثرہ اضلاع میں لاک ڈاون میں 21 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔

آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں تین ہفتوں میں پہلی مرتبہ کورونا کا مقامی منتقلی کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ میلبرن میں دو ہفتوں کا لاک ڈاون ختم ہوگیا لیکن سفری پابندیاں برقرار ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے یورپ کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ ابھی کورونا کی وبا کے بحران سے باہر نہیں نکلا ،اب بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین