• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7 کا تین روزہ سربراہی اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے

گریٹ سیون رکن ملکوں کا 47 واں سربراہی اجلاس آج سے انگلینڈ میں شروع ہورہا ہے۔

تین روزہ اجلاس میں چین،روس،کووڈ 19 اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

جی سیون رکن ملکوں کا سربراہی اجلاس انگلینڈ کے ساحلی علاقے میں ہورہا ہے جس میں امریکی صدر،برطانوی وزیراعظم،کینیڈین وزیراعظم،فرانسیسی صدر،جرمن چانسلر،اطالوی وزیراعظم،جاپانی وزیراعظم،یورپین کمیشن کی صدر اوریورپیئن کونسل کے صدر شرکت کریں گے۔

جی سیون رکن ملکوں کی جانب سے اجلاس میں غریب ملکوں کیلئے کووڈ ویکسین کی ایک ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان متوقع ہے۔

امریکا پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ وہ 500 ملین خوراکیں عطیہ کرے گا جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم نے بھی 100 ملین خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے،

بین الاقوامی خبریں سے مزید