• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ مزدوروں کیلئے خوشخبریاں لائے گا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حکومت آج آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، حکومتی کاوشوں سے ملکی معیشت پر سیاہ بادل چھٹ چکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے سہولتیں پیدا کرنا بجٹ کا مرکز ہے، بجٹ کاشتکاروں، مزدوروں کے لیے خوشخبریاں لائے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہتر ہوتی معیشت غریب اور کمزور طبقے کیلئے آسانیاں اور بہتر مستقبل کی نوید بنے گی۔

تازہ ترین