• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اپنی ٹیم کی کامیابی پر کہا ہے کہ راشد خان میچ ونر ہیں، اُن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

عاطف رانا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کامیابیوں میں سب کھلاڑیوں نےحصہ ڈالا لہٰذا سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، بین ڈنک نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور وہ ہونٹ پر چوٹ لگنے کے باوجود دستیاب ہوئے۔

سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح لاہورقلندرز نے پی ایس ایل میں جان ڈال دی ہے۔

اُن کا مزید کہان تھا کہ امید ہے لاہور قلندرز کی ٹیم آنے والے میچز میں اچھا کھیلے گی اور ٹاپ پر رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے راشد خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا۔ راشد خان نے 4 اوورز میں 20 رنز کے عوض زلمی کے 5 شکار کیے۔

پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی اور یوں لاہور قلندرز نے میچ 10 رنز سے جیت لیا۔

تازہ ترین