قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابا کیا۔
وزیر خزانہ نے اپوزیشن کے شور سے بچنے کے لیے ہیڈ فون لگالیے، اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر جاری رکھی۔
شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کا تیسرا بجٹ پیش کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں معیشت کو کئی طوفانوں سے نکال کر ساحل تک لائے، ہمیں قرضوں کی وجہ سے دیوالیہ پن کی صورتحال کا سامنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مشکلات تو درپیش ہیں مگر معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کردی گئی ہے، اب معیشت ترقی اور خوشحالی کی سمت میں رواں دواں ہے۔