• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ بانو دلیپ کمار کی گھر واپسی پر خوشی سے نہال

بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ اور لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کی اس وقت خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی جب دلیپ صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، اپنے عہد کی خوبصورت ترین اداکارہ نے شوہر کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے دلیپ کمار کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کو پھیپھڑے کے ایک کامیاب آپریشن کے بعد ممبئی کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سائرہ بانو نے شوہر کی صحیابی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ دلیپ صاحب گھر واپس آگئے ہیں، آج میں بہت خوش ہوں، جتنا ہم شکریہ ادا کریں ان سب کا جنھوں نے دلیپ صاحب کی تندرستی کے لیے دعائیں کیں، وہ کم ہے۔

 فلمی دنیا میں ایک علامت کی حیثیت کے حامل 98 سالہ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث 6 جون کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 

سائرہ بانو نے کہا کہ اب ہم انھیں اینٹی بایوٹکس دیتے رہیں گے کیونکہ انکے پھیپھڑوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے، یہ بڑا اہم اور نازک وقت ہے۔

تازہ ترین