گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر طنز اور تنقید کے نشتر چلا دیے۔
ایک ویڈیو بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ بلاول ہاؤس کراچی کی آگ سندھ انفرااسٹرکچرل ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) کے فائر ٹینڈز نے بجھائی۔
انہوں نے کہا کہا یہ وہی ایس آئی ڈی سی ایل ہے، جسے گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ نے ایسٹ انڈیا کمپنی کہا تھا۔
عمران اسماعیل نے مزید کہاکہ ہم نے کراچی کی جدید ضروریات کو مدنظر رکھ کر فائر بریگیڈ منگوائی ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ پہلے پورے شہر کے لیے صرف 15 فائر ٹینڈرز تھے، جس میں وفاقی حکومت نے اضافہ کیا۔