• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت نےIMF کا چوتھا بجٹ پیش کیا: حسن مرتضیٰ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف کا چوتھا بجٹ پیش کیا۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قوم کوسہانےخواب دکھانےوالی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ڈراؤنی فلم نکلی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں 100 فیصد اور تنخواہ میں صرف 10 فیصداضافہ کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس بڑھا کر عوام کی جیب کاٹی گئی۔

حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ آٹا، چینی، دال، گوشت، چاول، تیل، بجلی، پانی، علاج مہنگا اور گاڑیاں سستی کر دی گئی ہیں۔

پی پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں غریب پرور بجٹ پیش کرے گی۔

تازہ ترین