• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے مالی سال 22-2021ء کے وفاقی بجٹ میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کم سے کم تنخواہ 20 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اردلی الاؤنس 14 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 17 ہزار روپے کیا جا رہا ہے۔

شوکت ترین نے یہ خوش خبری بھی سنائی کہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

تازہ ترین