• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ساتھ دے کر تبدیلی کا مشن پورا کرنا ہوگا، عابد علی

برمنگھم(ابرار مغل )پی ٹی آئی برطانیہ کے مرکزی رہنما مہر عابد علی نے کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف و وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل طے کررہا ہے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے نامساعد حالات اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھی عمران خان نے اپنے ویژن کو تکمیل دیکر پاکستانی عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مہر عابد علی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور سوچ کو پاکستان سمیت اوورسیز میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے نوجوان نسل عمران خان کے دست و بازو بن چکے ہیں پاکستان کا روشن مستقل محفوظ اور مستحکم ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان جیسا مقبول اور شفاف لیڈر ہی پاکستان کو باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کر سکتا ہے آج پاکستان میں عمران خان کی وجہ سے کرپٹ مافیا کو کہیں بھی پناہ نہیں مل ر ہی ہے۔ مہر عابد علی نے مزید کہا کہ عمران خان ہماری امیدوں اور امنگوں کا محور ہیں ہمیں اپنے محبوب قائد کا ساتھ دے کر پاکستان میں حقیقی تبدیلی کے مشن کو پایہ تکمیل پہنچانا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور دنیا بھر میں مظلوم و محکوم مسلمانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے عمران خان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں فلسطین سے کشمیر تک اور ناموس رسالت سے لے کراسلاموفوبیا تک ہر ایشو پر عمران خان نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آج عمران خان کی بات کو پہلی مرتبہ پاکستان کے سربراہ کے طور پر پوری دنیا میں سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نہ صرف عالم اسلام کی سربراہی کرے گا بلکہ ایشاء کا ٹائیگر بن کر خطے کے مقدر کا فیصلہ بھی کرے گا ۔

تازہ ترین