• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی


کراچی یونیورسٹی کے اندر 84 انچ پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث موسمیات اور صفورا کے اطراف کے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

پانی جمع ہونے سے ان علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ ضلع وسطی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

آج رات ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پانی فراہم کیا جانا تھا تاہم پانی کی فراہمی معطل ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین