• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی گئی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) لاہور میں واقع کرکٹ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئےجدید ترین ڈیجٹل ٹیکنالوجی حاصل کرلی گئی۔اس کے ذریعے ملک بھر میں منعقدہ کرکٹ کے تمام تر ڈیٹا کو این ایچ پی سی میں محفوظ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک معروف سافٹ ویئر کمپنی کی معاونت سے اس ڈیٹا کو ڈیجٹل انداز سے اکٹھا کیا جائے گا۔ اس ڈیٹا سے نہ صرف سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے کوچز فائدہ اٹھاسکیں گے بلکہ یہ کھلاڑیوں کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے این ایچ پی سی کے ماہر کوچز اور سلیکٹرز کی بھی معاونت کرے گا۔اس دوران این ایچ پی سی نے کھلاڑیوں کی صحت اور غذاء سے متعلق مناسب حکمت عملی کی تیاری کے پیش نظر دنیا کی معروف نیوٹریشنسٹ (غذائیت )کمپنی کی خدمات حاصل کرلی ہیں،جس کے تحت دورہ پر موجود قومی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر ڈائیٹ پلان فراہم کیے جائیں گے۔

تازہ ترین