• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے دو سال مشکل، اب خوشحالی کا بجٹ ہے، آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کرلیا، عمران خان

اسلام آباد ( ایجنسیاں )وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مالی سال 2021-22 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے فنانس بل 2021 کی بھی منظوری دی جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے دو سال مشکل بجٹ دیا۔

اب خوشحالی کا بجٹ ہے‘بجٹ سے متعلق آئی ایم ایف کو اپنی شرائط پر قائل کر لیا، کہتا تھا گھبراؤ مت، لیکن سارے گھبرا گئے ۔بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔

تین سال سے جاری تکلیفیں ختم ہوگئیں‘معیشت بحال ہوچکی ‘ اب ہم ترقی کی طرف جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ 

اجلاس میں وزیر خزانہ نے بجٹ پر ارکان کو اعتماد میں لیا ۔ شوکت ترین کا کہناتھاکہ لوگوں کا ڈیٹا آ گیا ہے، اب ذرائع آمدن بتانا پڑیں گے۔پوچھیں گے کہ بینک میں رقم کہاں سے آئی‘ٹیکس نہ دینے کا جرم ثابت ہوا تو جیل بھیجیں گے۔

تازہ ترین