• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، بجٹ میں نظرانداز کرنے پر اپوزیشن کا تحریک چلانے کااعلان

کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نظرانداز کرنے پر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن آدھے بلوچستان کی نمائندگی کررہی ہے ،پچھلے دوبجٹ میں آدھا بلوچستان نظرانداز رہا،عوام کے منتخب قانونی نمائندوں کی بجائے جام کمال کی حکومت غیر منتخب لوگوں کو نواز کر انہیں بلدیاتی انتخابات وآئندہ عام انتخابات میں لانے کی تیاری کررہی ہے ،پشین کو دو اضلاع میں تقسیم اور قلعہ عبداللہ وپشین پرمشتمل نئے ڈویژن کااعلان نہ کیا گیا تو احتجاج کرنے کیلئے حق بجانب ہیں،اپوزیشن رکن اسمبلی ہونا جرم نہیں ہے بلکہ ضمیر کی آواز ہے لیکن جام سرکار میں ضمیر کی آواز دبایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن ارکان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، نواب محمد اسلم رئیسانی ،ملک نصیر احمد شاہوانی، نصر اللہ زیرے نے دیگر ارکان حاجی نواز کاکڑ،عبدالواحد صدیقی، میر ذابد ریکی، اختر حسین لانگو، بابو رحیم مینگل،احمد نواز بلوچ،میر اکبر مینگل،ٹائٹس جانسن کے ہمراہ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تین بجٹ گزر چکے ہیں 18 تاریخ کیلئے شیڈول کردہ چوتھا بجٹ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر دیوار سے لگا کر ان کے حلقوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، اپوزیشن کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین