• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مقبول ترین انستھیزیالوجسٹ کے حوالے سے سروے ، پاکستانی ڈاکٹر شامل

ملتان( سٹاف رپورٹر)بھارت کے ایک انستھیزیالوجسٹ کی جانب سے کئے گئے سروے میں دنیا کے مقبول ترین انستھیزیالوجسٹ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔فہرست میں ماضی کے ایک پاکستانی انستھیزیالوجسٹ ڈاکٹر محمد اسلم ناصر بھی شامل ہیں۔بھارتی ڈاکٹر توشار چوشکی کی جانب سے 2021ء کی جاری فہرست میں ڈاکٹر اسلم ناصر آل ٹائم دنیا کے مقبول ترین 22 انستھیزیا ڈاکٹروں کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہیں۔ ڈاکٹر اسلم ناصر نشتر میڈیکل کالج سے گریجویشن کی تھی ، طبی حلقے اسے نشتر میڈیکل کالج کے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دے رہے ہیں۔
تازہ ترین