قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو ان کے دونوں بیٹوں نے اچانک کرکٹ کلب پہنچ کر حیران کردیا۔
شعیب اختر نے دونوں بیٹوں کی تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’دیکھیں آج مجھے کلب میں کس نے جوائن کیا ہے۔‘
انہوں نے تصویر میں پیچھے کھڑے اپنے چھوٹے بیٹے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’بیک گراؤنڈ میں کھڑے بچے کو بھی مِس نہ کیجئے گا۔‘
واضح رہے کہ شعیب اختر نے 25 جون 2014 کو رباب خان سے نکاح کیا تھا۔ سال 2016 میں ان کے پہلے بیٹے میکائیل کی پیدائش ہوئی، اس کے بعد گزشتہ برس شعیب اختر دوسری بار والد بنے۔
شعیب اختر بیٹوں کے ہمراہ وقت گزاری کے خوشگوار لمحات شیئر کرتے رہتے ہیں۔