• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا  کہنا ہے کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کی پیشرفت کو سراہتے ہوئے ایک گراف شیئر کیا۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

تازہ ترین