• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم و ٹی وی انڈسٹر ی کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کے ساتھ اپنی بیٹی میرا انصاری کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماضی کی ایک حسین یاد شیئر کی ہے جو اداکارہ کے جوانی کے دنوں کی ہے۔


تصویر میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ اُن کی بیٹی میرا انصاری اور لیجنڈری اداکار معین اختر بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میرا انصاری مائیک میں کچھ بول رہی ہیں جبکہ بشریٰ انصاری اور معین اختر اُن کا حوصلہ بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے لیجنڈری دوست معین اختر اور میری پیاری بیٹی میرا انصاری۔‘

سینئر اداکارہ کی اس پوسٹ کو صارفین بہت پسند کررہے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار معین اختر کو فن کی اکیڈمی کہا جاتا تھا کیونکہ فلم ہو یا ٹی وی یا پھر اسٹیج ڈرامہ انہوں نے ہر شعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا، معین اختر کے طنز ومزاح سے بھرپور جملوں نے تہذیب کا ایک نیا پہلو متعارف کروایا۔

معین اختر کے معروف ٹی وی ڈراموں میں روزی، انتظار فرمائیے، بندر روڈ سے کیماڑی، آنگن ٹیڑھا، اسٹوڈیو ڈھائی، اسٹوڈیو پونے تین، یس سر نو سر اورعید ٹرین شامل ہیں، ڈرامہ روزی میں ان کا کردار شاید کبھی نہ بھلایا جاسکے۔

معین اختر 22 اپریل سن 2011 کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

تازہ ترین