• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شُوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ کام کے آغاز کا وقت ہوگیا ہے۔


اپنی حالیہ تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ ’ان تمام لوگوں کیلئے نیک خواہشات جو دوبارہ نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں اور اپنے کام سنبھال رہے ہیں۔‘

کنگ خان نے لکھا کہ اپنے اپنے کام کے مقامات پر محفوظ رہیں اور اپنا ڈھیر سارا خیال رکھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی شُوٹنگ کا دوبارہ آغاز 21 جون سے ہوگا، فلم میں اداکار کے ساتھ دیپیکا پدوکون اور ڈمل کپاڈیہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

تازہ ترین