• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سے اپیل ہے آرٹیکل 148 اپلائی کرے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ آرٹیکل 148 اپلائی کرے، اگر نہيں کیا تو سندھ اور کراچی کی صورتحال خراب ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ کو دو سال میں پندرہ، سولہ سو ارب روپے ملے ہيں لیکن نظر نہيں آرہا وہ کہاں لگے ہيں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ہم مراد علی شاہ اینڈ کمپنی پر بیٹھے رہے تو اگلے کئی سال میں بھی کراچی اور سندھ میں ترقی ناممکن ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی جو ضرورت سندھ میں ہے وہ کہیں اور نہیں ہے، کراچی میں ایسی حکومت ہے جس کی پسماندہ سوچ ہے۔

تازہ ترین