• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: بارش، مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 6 زخمی

خیبرپختونخوا کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کے دوران مختلف حادثات سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مرنے والوں میں 4 افراد کا تعلق مانسہرہ اور ایک کا تورغر سے ہے۔


اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں بارشوں سے 8 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال بونی روڈ بند ہونے سے متبادل راستہ بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین