• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے 34 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے پشاور پہنچنے والے 34 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دن بارہ بج بجے کے بعد دبئی سے مجموعی طور پر 156 مسافر پشاور پہنچے۔

ایئر پورٹ پر مسافروں کے ریپیڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 34 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین