• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بوندا باندی، تیز ہوائیں چلیں گی

آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود اور رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔

آج بھی شہرِ قائد کراچی میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِقائد کا کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید