• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز بھی نام کرلی

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ 

دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوگیا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے کپتان کین ولیمسن کے بغیر میدان میں اتری تھی۔ 

برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 308 رنز اسکور کیے تو جواب میں کیوی ٹیم نے 388 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ 

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کی بولنگ کا مقابلہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم 122 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 38 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔ 

بہترین بولنگ پرفارمنس پر نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین